بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد کا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ٹیلیفون، انتخابات میں کامیابی اور وزیر کارجہ بننے پر مبارکباد دی

 
0
490

جوائنٹ منسٹیریل میکینزم اور دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر کرنے پر تبادلہ خیال  کیا، اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

اسلام آباد، اگست 28(ٹی این ایس):بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد نے  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ٹیلیفون کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے اور عام انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی  اور جوائنٹ منسٹیریل میکینزم اور دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر کرنے پر تبادلہ خیال  کیا۔

، شیخ خالد  نے اس موقع پر کہا  کہ بحرین پاکستان کے ساتھ موجودہ تعلقات میں مزید بہتری کا خواہاں ہے۔

شاہ محمود قریشی نے اپنے ہم منصب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا  کہ  پاکستان بحرین تعلقات کی اہمیت کو سراہا۔ دونوں نے پاک بحرین اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

بحرین میں مقیم پاکستانیوں کے حوالے سے درپیش چیلنجز پر بحرین کے وزیر خارجہ نے اپنے تمام تر تعاون کی یقین دہانی کرائی۔