سپیشل برانچ کی جانب سے راولپنڈی کی55امام بارگاہوں کے منتظمین، متولی اور بانیاں کو سیکورٹی آلات کے درست استعمال وریڈنگ کی تربیت

 
0
464

راولپنڈی، ستمبر 04(ٹی این ایس) : سپیشل برانچ کی جانب سے راولپنڈی کی55امام بارگاہوں کے منتظمین متولی اور بانیاں کو سیکورٹی آلات کے درست استعمال اور ریڈنگ کی تربیت فراہم کی گئی، پنجاب حکومت کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق پر بھی بریفنگ ، ضلع بندی زبان بندی اورلاوڈسپیکر کے استعمال کی پابندی کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سپیشل برانچ راولپنڈی کی جانب سے55امام بارگاہوں کے منتظمین متولی اور بانیاں کا ایس ایس پی سپیشل برانچ خرم شہزاد حیدر کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں سید ناصر عباس زیدی ،سید حیدر عباس، چوہدری مشتاق حسین ،سید وضائف علی،شوکت جعفری ، غضنفر علی شاہ ، سید زاہد شاہ ، طاہر شاہ اور دیگر نے شرکت کی ، ڈی ایس پی پولیٹیکل مرزا یوسف رضا نے شرکاء کا تعارف کرایا ، اس موقع پر چیف ٹیکنیکل آفیسر  شاہ جہان نے سیکورٹی  آلات  واک تھرو گیٹ، میٹل ڈی ٹیکٹر،سی سی ٹی وی کیمرے ، وینٹیج  پوائینٹ اور  تلاشی کے حوالے سے تربیت فراہم کی۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے ایس ایس پی خرم شہزاد حیدر نے  کہا کہ حکومت  پنجاب کی جانب سے محرم الحرام کے لئے ایک ضابطہ اخلاق جاری شدہ ہے، جس پر عملدکرنا  سب پر فرض ہے ، اس میں ضلع بندی اور زبان بندی کے پابند مقررین کو  نہ بلایا جائے ، لاوڈ سپیکر کے استعمال کے حوالے سے موجود نکات پر سختی سے عملدر آمد کیا جا ئے ، ضابطہ اخلاق پر عمل کر کے امن و امان کو قائم رکھا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر شرکاء کی جانب سے ٹریفک پولیس اور لیڈی  پولیس کے حوالے سے مسائل  کو اٹھایا گیا جس پر انہیں یقین دلایا گیا کہ یہ مسائل ضلعی انتظامیہ اور  پولیس کے افسران کے سامنے رکھے جائیں گے اور ان کو حل کیا جا ئے گا۔