راولپنڈی (ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ وارث خان کی سربراهی میں شہزاد شاہ سب انسپکٹر کی کارروائی ۔ چوری کی واردات میں ملوث شخص گرفتار قیمتی اشیا موبائل نقدی برآمد

0
5

راولپنڈی (ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ وارث خان کی سربراهی میں شہزاد شاہ سب انسپکٹر کی کارروائی ۔ چوری کی واردات میں ملوث شخص گرفتار قیمتی اشیا موبائل نقدی برآمد

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی وارث خان سرکل رانا نعیم کی زیرنگرانی ایس ایچ او وارث خان راجہ تصدق کی سربراهی میں سب انسپکٹر شہزاد شاہ نے ہمراہ ٹیم شہری کی درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر کے چوری شدہ آئی فون، قیمتی گھڑیاں اور نقدی برآمد کر لی گئی۔
اس موقع پر شہری مبشر جمیل نے ایس پی راول کی زیرنگرانی تھانہ وارث خان پولیس کی بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک اوورسیز پاکستانی ہیں اور پولیس کا رویہ نہایت متاثر کن رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ اتنی قلیل مدت میں کیس ٹریس کر کے ریکوری کروانا قابلِ تحسین ہے، جس پر وہ راولپنڈی پولیس کے شکر گزار ہیں۔