صدارتی انتخابات ، پنجاب اسمبلی میں ریکارڑ 18 ووٹ مسترد، متعدد اراکین نے بیلٹ پیپر پر کراس کے بجائے دستخط کردیے اور کچھ نے غلط کراس لگایا

 
0
368

چوہدری اعتزاز احسن کو بھی پیپلزپارٹی کے پورے ووٹ نہ مل سکے

لاہور، ستمبر 04(ٹی این ایس) : صدارتی انتخابات  کے دوان پنجاب اسمبلی میں ریکارڑ 18 ووٹ مسترد ہوگئے ،مسترد ووٹوں میں زیادہ تحریک انصاف کے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق  متعدد اراکین نے بیلٹ پیپر پر کراس کے بجائے دستخط کردیے اور کچھ نے غلط کراس لگایا۔پریذائڈنگ آفیسر جسٹس یاور علی نے غلط نشان لگانے والے تمام ووٹ مسترد کردیے،چوہدری اعتزاز احسن کو بھی پیپلزپارٹی کے پورے ووٹ نہ مل سکے،انھیں  سات کے بجائے صرف چھے ووٹ مل سکے۔