سرگودھا، ستمبر 04(ٹی این ایس) : ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھاعاصم رضا نے آئے روز محکمہ صحت کے خلاف شکایات موصول ہو رہیں تھیں کہ محکمہ صحت میں مفت ملی والی ادویات میں غبن، فری ٹیسٹ کی مد میں کرپشن، بوگس میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ بنانے، ادویات کی چوری، بجٹ میں خردبرد، بوگس طریقہ سے کینٹین اور پارکنگ کی الاٹمنٹ اور بوگس ڈرگ لائسنسوں کا اجراء کیا جا رہا ہے۔ جس پر انھوں نے ڈویژن بھر کے تمام سی ای او، ایم ایس، ڈی ایچ او، تحصیل ہیڈ کوارٹر کے ایم ایس صاحبان سے خصوصی میٹنگ ، ریجنل ڈائریکٹوریٹ آف اینٹی کرپشن سرگودھا میں منعقد کروائی۔ جس میں محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا کے افسران اور محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی ۔
میٹنگ میں محکمہ صحت کے خلاف موصول ہونے والی شکایات کے متعلق تمام افسران کو آگا ہ کیا گیا۔ اور اُن کو سختی سے ہدیات کیں گئیں کہ وہ محکمہ صحت میں ہونے والی کرپشن کو چیک کریں اور اُس کو روک تمام کے لیے خصوصی اقدمات کریں۔ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے کہا کہ مفت ملنے والی ادویات، مفت کیے جانے والے ٹیسٹ اور دیگر سہولیات کے لیے ہسپتال کے اندر خصوصی پینا فلیکس آویزں کریں تاکہ مریضوں کو پتا چل سکے کہ کون کون سی سہولیات مفت مل رہیں ہیں ۔ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا تمام افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ پوسٹ مارٹم کرتے وقت پولیس رپورٹ کے ہمراہ میت ورثا کے حوالیں کریں تاکہ ورثا کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔ اس کے علاوہ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے یہ بھی کہا کہ جو بھی نیا ڈاکٹر تعینات ہو کے آئے اُسے MLCبنانے کے لیے ایک ماہ کی ٹرئینگ چیف میڈیکولیگو آفیسر سے کروائیں۔ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے تمام افسران کی باہمی مشاورت سے چار رکنی کمیٹی تشکیل دی جس میں ڈاکٹر امان اللہ، سی ای او ہیلتھ خوشاب، ڈاکٹر ظل حسین مجوکہ، ٹی ایچ کیو ہسپتال بھلوال ، مس کرن فارمیسی مینجر، ڈی ایچ کیو ہسپتال خوشاب اور ثناء اللہ فارماسسٹ سائیوال جو ادویات کی چوری روکنے کے لیے خصوصی طور پر14دن کے اندر SOPبنائیں گئے اور اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو مطلع کریں گے۔دوران میٹنگ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے کہا کہ بجٹ کا استعمال کرتے ہوئے یہ بات خصوصی طور پور چیک کی جائے کہ جو کوٹیشن لی گئی ہے اُس کے مارکیٹ ریٹ چیک کرنے کے لیے کمیٹی بنائیں تاکہ بجٹ کے استعمال میں شفافیت پیدا ہو سکے اور خریداری کا سٹاکٹ رجسٹر میں اندراج بروقت کریں۔ آخر میں ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھانے تمام افسران کو سختی سے ہدیت کی وہ کرپشن کے خاتمہ کے لیے اینٹی کرپشن سرگودھا کا ساتھ دیں تاکہ آنے والی نسلوں کے لیے کرپشن فری پاکستا ن بنا سکیں۔