بابر اعوان نے نیب ریفرنس کا  سامنا کرنے کے لئے  مثال پیش کرتے  ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

 
0
1050

ریفرنس میں   تاخیر کا الزام ہے  پھر بھی قانون دان کی حیثیت سے  عہدے سے چمٹے رہنا مناسب نہیں سمجھتا۔ اپنے اپ سے قانون  کی بالادستی شروع کر رہا ہوں: تحریر

اسلام آباد، ستمبر 04(ٹی این ایس) : وزیر اعظم عمران خان کے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے  دائر ریفرنس کا  سامنا کرنے کے لئے  مثال پیش کرتے  ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

بابر اعوان نے ہاتھ سے لکھے گئے استعفیٰ میں کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے قوم سے کیا گیا وعدہ نبھاتے ہوئے مستعفیٰ ہوتا ہوں تاکہ نیب ریفرنس کے بے بنیاد الزامات کو غلط ثابت کرسکوں۔

انھوں نے لکھا ہے  کہ ریفرنس میں   تاخیر کا الزام ہے  پھر بھی قانون دان کی حیثیت سے  عہدے سے چمٹے رہنا مناسب نہیں سمجھتا۔ اپنے اپ سے قانون  کی بالادستی شروع کر رہا ہوں  کیونکہ ہمارے جلیل القدر صحابہ کرام  کا بھی یہی طریقہ تھا۔

بابر اعوان کے ترجمان نے ٹی این ایس سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ بابر اعوان نے استعفیٰ دیا ہے۔

اس حوالے سے بابر اعوان نے ٹویٹر پرٹویٹ کرتے ہوئے  بھی کہا کہ میں اپنا استعفیٰ اپنے کپتان کو جمع کروا رہاہوں تاکہ میں نیب کے سامنے اپنی بے گناہی ثابت کر سکوں۔

وزیر اعظم عمران خان کو اپنا استعفیٰ دے دیا جسے وزیر اعظم عمران خان نے منظور کر لیا ۔