نواز شریف اور مریم نواز کا ’نہ ‘پاکستان میں دل لگ راہا ہے نہ ’دا‘ لگ رہا ہے،فیاض الحسن چوہان

 
0
379

نواز شریف کی عزت کا جنازہ اسی دن نکل گیا تھا جس دن مریم نواز شرمیلی شرمیلی بلاول کے ساتھ بیٹھی تھی،سابق وزیراطلاعات پنجاب
لاہور مئی 27 (ٹی این ایس): سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی عزت کا جنازہ اسی دن نکل گیا تھا جس دن مریم نواز شرمیلی شرمیلی بلاول کے ساتھ بیٹھی تھی۔ انہوں نے دعویُ کیا ہے کہ وہ عید کے واپس آرہے ہیں، انہوں نے کہا میرے خلاف سازش ہوئی لیکن سازشوں کا نہیں بتاؤں گا، جنہوں نے میٹھائیاں بانٹیں وہی اگلیں گے۔ انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو کے دوران کہا ہے کہ میں فرنٹ فٹ پہ کھیلتا ہوں اس لیے مخالفت ہوتی ہے۔
مریم نواز اور بلاول کو چیلنج دیتا ہوں کہ 45سے 50ڈگری میں شاہراہِ دستور پر کھڑے ہوکر دکھائیں اور اگر دونوں ایک گھنٹہ بھی یہ برداشت کر لیں تو جو چور کی سزا وہ میری سزا۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اکٹھے ہونے سے پاکستان پیپلز پارٹی کو فائدہ ہوا جبکہ ن لیگ کونقصان ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ اکٹھے ہونے سے زرداری فائدے میں رہا جبکہ ن لیگ کا جنازہ نکل گیا۔
انہوں نے کہا کہ باہر ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگا رہے ہیں اور اندر منتیں کر رہے ہیں، بلاول اور مریم اپنے اپنے ابو کو بچانے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان آج کل بیروزگار ہیں، مولانا پہلے بھی 3دفعہ تحریک کی کوشش کر چکے ہیں۔ آج وزیرستان میں سکون ہے اس کے پیچھے وردی ہے۔ پی ٹی ایم کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ پی ٹی ایم والے ڈرون حملوں پر خوش ہوتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز اورنواز شریف میں فوج کے خلاف نفرت ہے اور یہ کبھی ختم نہیں ہو سکتی۔ سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ عید کے واپس آرہے ہیں، انہوں نے کہا میرے خلاف سازش ہوئی لیکن سازشوں کا نہیں بتاؤں گا۔واضح رہے کہ فیاض الحسن چوہانپنجاب اسمبلی کے رکن ہیں اور تحتریکِ انصاف کی حکومت آنے کے بعد انہیں پنجاب کا وزیراطلاعات بنایا گیا تھا لیکن اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے وہ کئی بار تنقید کا شکار ہوئے اور پھر ہندو برادری کے حوالے سے ایک بیان پر انہیں استعفیٰ دینا پڑا تھا۔