اسلام آباد (ٹی این ایس) صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری انتقال کر گئے،نماز جنازہ کل آبائی گائوں میں ادا کی جائے گی

 
0
3

اسلام آباد (ٹی این ایس) (آئی پی ایس )صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری انتقال کر گئے،بیرسٹر سلطان محمود چوہدری طویل علالت کے بعد اسلام آباد میں انتقال کر گئے، عمر 71 برس تھی۔صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی نمازِ جنازہ کل اتوار 3 بجے آبائی گاں چیچیاں، میرپور میں ادا کی جائے گی،بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی مضبوط اور مثر آواز تھے۔

،بیرسٹر سلطان محمود چوہدری 9 اگست 1955 کو چیچیاں میرپور آزاد کشمیر میں پیدا ہوئے،بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے لنکنز اِن، برطانیہ سے بار ایٹ لا کی ڈگری حاصل کی،بیرسٹر سلطان محمود چوہدری 1996 میں آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم منتخب ہوئے،بیرسٹر سلطان محمود چوہدری 2021 میں صدر آزاد جموں و کشمیر منتخب ہوئے تھے،بیرسٹر سلطان محمود چوہدری 9 مرتبہ اپنے آبائی حلقہ میرپور سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے،بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اقوام متحدہ، یورپی یونین اور عالمی فورمز پر مسئلہ کشمیر بھرپور انداز میں اجاگر کیا

،بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے لندن، نیویارک، برسلز، ڈبلن اور برلن میں تاریخی کشمیر مارچز کی قیادت کی،بیرسٹر سلطان محمود چوہدری واحد کشمیری رہنما تھے جنہیں مقبوضہ کشمیر کے دورے کی اجازت ملی،سری نگر کے تاریخی لال چوک میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا خطاب تاریخ کا اہم باب قرار،بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سید علی گیلانی، یاسین ملک اور دیگر حریت رہنماں سے ملاقاتیں کیں،مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا کوئی ثانی نہیں