دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہمارا عزم متزلزل نہیں ہوسکتا ،وزیراعظم

 
0
310

اسلام آباد ،نو مبر24(ٹی این ایس): وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کی قربانیوں کو سراہتے ہیں، ایسے واقعات دہشتگردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز اور قوم کا عزم کمزور نہیں کرسکتے، دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ہمارا عزم متزلزل نہیںہوسکتا ۔جمعہ کو شاہد خاقان عباسی نے حیات آباد میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس کی قربانیوں کو سراہتے ہیں، دہشتگرد اس طرح کے بزدلانہ کاروائیاں کررہے ہیں، ایسے واقعات دہشتگردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز اور قوم کا عزم کمزور نہیں کرسکتے، دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ہمارا عزم متزلزل نہیں ہوسکتا، انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبروتحمل اورزخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔