وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج سرگودھا ڈویژن اور ساہیوال ڈویژن کے اراکین صوبائی اسمبلی ملاقات کریں گے

 
0
274

لاہور جون 19 (ٹی این ایس): تفصیلات کے مطابق آج وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سرگودھا ڈویژن اور ساہیوال ڈویژن کے اراکین صوبائی اسمبلی ملاقات کریں گے۔ فلاح عامہ کے منصوبوں، ترقیاتی پروگرام اور عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے اراکین اسمبلی اپنی تجاویز دیں گے۔ وزیراعلیٰ نے ہر ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ گزشتہ روز بہاولپور ڈویژن کے اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ آئندہ دیگر ڈویژن کے اراکین صوبائی اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔