سی ڈی اے مزدور یونین مسیحی برادری کوایسٹرکے موقع پر مبارکباد پیش کرتی ہے۔ چوہدری محمد یٰسین

 
0
128

اسلام آباد 16 اپریل 2022 (ٹی این ایس): پاکستان ورکرزفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اور قائد مزدور یونین (سی بی اے)چوہدری محمد یٰسین،صدر اورنگزیب خان،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی،سپریم ہیڈ صوفی محمود علی،حاجی راجہ صابر،سردار محمد آصف،مرزاسعید اختر،علی اصغر مانی بٹ،چوہدری واجد گجر،چوہدری ابرار،محمد سرفراز ملک،اسدمحمود،احمد علی شیرازی و دیگر عہدیداران نے ایسٹر کے موقع پر تمام مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کی،اس موقع پر مزدور رہنماؤں نے کہا کہ مزدور یونین نے رنگ،نسل اور مذہب سے بالاترہو کر محنت کشوں کی خدمت کی اور جہاں ہم نے مسلم ملازمین کے لیے مراعات دلوانے میں اپنا کردار اداکیا وہاں برابری کی سطح پر مسیحی ملازمین کو بھی انکے حقوق دلوانے کی بھرپور کوشش کی یہی وجہ ہے کہ آج مسیحی برادری کے لوگ بھی اپنے قائد چوہدری محمدیٰسین سے اپنی بھرپور محبت کا اظہار کرتے ہیں اور سی ڈی اے مزدور یونین مسیحی برادری کی خوشیوں کے موقع پر ہمیشہ انکے شانہ بشانہ کھڑی ہوتی ہے۔