مختلف اخبارات اور نیوز ویب سائیٹ پر آئی جی اسلام آباد کے خلاف چلنے والی بے بنیاد خبر پر موقف۔

 
0
97

اسلام آباد 16 اپریل 2022 (ٹی این ایس): تفصیلات کے مطابق مختلف اخبارات اور نیوز ویب سائیٹ پر آئی جی اسلام آباد کے خلاف چلنے والی گمراہ کن اور بے بنیاد خبر جس میں آئی جی اسلام آباد کو ایک خاتون کے مبینہ کرپشن نیٹ ورک سے جوڑا گیا ہے کی سختی سے مکمل تردید کی جاتی ہے۔ عمومی طور پر سول سرونٹ اخباری خبروں اور سوشل میڈیا نیوز پر ذاتی ردعمل نہیں دیتے لیکن صحیح کام کرتے ہوئے جب کردار اور integrity کو نشانہ بنا یا جائے تو بطور سول سرونٹ یہ ہمارا فرض ہے کہ اس پر قانونی کاروائی کا حق محفوظ رکھتے ہوئے اپنا موقف دیا جائے۔

آئی جی اسلام آباد کا یہ موقف ہے کہ ان مذکورہ خاتون (فرح گجر)یا انکے خاندان کے کسی بھی فرد یا ان سے متعلق کسی بھی شخص سے کبھی بھی پوری زندگی میں کسی بھی قسم کا بلواسطہ یا بلاواسطہ رابطہ ،ملاقات، فون کالز ، ای میل ،میسج یا وٹس ایپ ثابت ہو جائے تو نہ صرف اس جھوٹی ،لغو،بے بنیاد اور غلط خبر کو درست تسلیم کر لوں گا بلکہ ملازمت سے بھی مستعفی ہو جاوں گا۔ الحمدللہ پوری زندگی نہ کبھی رشوت لی نہ دی۔ پوسٹنگ اور ٹرانسفر سرکاری ملازمت کا حصہ ہیں۔

قبضہ مافیا ، منشیات فروشوں ، ڈاکووں اور مظلوم عوام کے ساتھ دھوکہ دہی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق میرٹ پر کاروائی جاری رہے گی اور اس طرح کی منفی مہم سے مرعوب نہ ہونگے۔ اس سلسلہ میں اپنے آپ کو ہر قسم کے احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں۔

تمام خبر چھاپنے والوں سے درخواست ہے کہ اس خبر جس کا مقصد صرف اور صرف کردار کشی ہے کی نہ صرف تردید فرمائیں بلکہ خبر دینے والے سے تصدیق بھی کروائی جائے۔