اسلام آباد 16 اپریل 2022 (ٹی این ایس): ملزمان کے قبضے سے لوٹا گیا لاکھوں روپے مالیت کامال مسروقہ موٹر سائیکل، الیکٹرانک کا سامان نقدی اور دیگر اشیاء برآمد، ملزمان کے خلاف پہلے بھی مقدمات درج ہیں،مزید تفتیش جاری ہے،
تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے کہا کہ شہر بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے، ان ہدایات کی روشنی میں ایس پی صدر تصور اقبال نے ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور مسروقہ مال کی برآمدگی کا ٹاسک ایس ایچ اور تھانہ ترنول محمد اقبال گجر،سب انسپکٹر صفدر حسین و دیگر جوانوں پر مشتمل ٹیم کو دیا،جنھوں نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورسز کی بنیادوں پر ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا،ملزمان میں سلطان خان ولد رحیم دادخان گلشن کالونی نزدمرچاں والا سٹاپ تھانہ ترنول اسلام آباد اور عبدالله سکنہ پکتیہ افغانستان حال سینمیہ روڈ ترنول سیکٹر 16- E تھانہ ترنول اسلام آباد شامل ہیں،
ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 406 موریہ 22-03-28 بجرم 392/411 ت پ تھانہ ترنول اسلام آباد،
مقدم نمبر 950 مورد 22-03-بجرم 380/457/511 ت پ تھانہ ترنول اسلام آباد،
مقدمہ نمبر 389 مورخہ 22-03-23بجرم
380/457/411 ت پ تھانہ ترنول اسلام آباد،
مقدمہ نمبر 398 مورخہ 22-03-25 بجرم 300/45/411 ت پ تھانہ تر لول اسلام آباد،
مقدمہ نمبر 403 موری 22-03-27 بجرم 380/457/411 ت پ تھانہ ترنول اسلام آباد،
مقدمہ نمبر 434 موران 22-03-28 : 13/20/65-AO تھانہ ترنول اسلام آباد،
مقدمہ نمبر 435 موری 22-03-28 بجرم 13/20/65-, AO
تھانہ ترنول اسلام آباد درج رجسٹرڈ ہیں، ملزمان کے قبضے سےچھینا ہوا موٹر سائیکل سپرسٹار، دو موبائل فون، دو عدد پرس، نقدی مبلغ /50,000 روپے,
الیکٹرک موٹر ایک عدد بیٹری ٹوٹیاں، ایل سی ڈی، الیکٹرک تار کا بنڈل،دو عدد موٹر پانی والی و دیگر اشیاء برآمد کر لی گئیں،
ملزمان برریمانڈ جسمانی پر ہیں, ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور ان کے خلاف پہلے بھی مقدمات درج ہیں، جن سے مزید تفتیش جاری ہے،
ایس پی صدر نے پولیس ٹیم کو شاباش دی،
ائی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے کہا شہر بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کے کسی قسم کی نرمی یا رعایت نہیں برتی جائے گی ،ترجمان اسلام آباد پولیس ،