حدیبیہ ریفرنس کیس قابل سماعت ہونے پر سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا

 
0
506

اسلام آباددسمبر 15(ٹی این ایس): سپریم کورٹ نے حدیبیہ ریفرنس کیس کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے حدیبیہ ریفرنس کیس سے متعلق نیب کی اپیل پر سماعت کی۔ نیب کے دلائل سننے کے بعد سپریم کورٹ نے حدیبیہ ریفرنس کیس قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔ سپریم کورٹ کی جانب سے نیب کی اپیل پر فیصلہ کچھ دیر میں سنایا جائے گا۔