وفاقی ترقیاتی ادارہ (کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کی انتظامیہ جنگلات کا حسن برقرار رکھنے اور اس کی حفاظت کے لئے بھرپور اقدامات اٹھا رہا ہے

 
0
201

اسلام آباد 20 اپریل 2022 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ (کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کی انتظامیہ جنگلات کا حسن برقرار رکھنے اور اس کی حفاظت کے لئے بھرپور اقدامات اٹھا رہا ہے۔ اس ضمن میں موسم گرما کے دوران پہاڑوں پر آگ لگنے کے واقعات کے سدباب کے لئے مؤثر منصوبہ بندی کی گئی ہے تاکہ اسلام آباد کے حسن کو ہرحال میں برقرار رکھا جاسکے۔

اس ضمن میں فائیر سیزن میں لگنے والی آگ کو بجھانے کے لئے بنائی گئ ٹیمیں موصول ہونے والی شکایات بروقت کا روائی عمل لاتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات اسلام آباد کے سیکٹر D-12 کے ہلز ایریا میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ اس آپریشن میں ساٹھ سے زائد متعلقہ عملے نے حصہ لیا جسمیں شعبہ ڈی ایم اے، شعبہ ماحولیات (انوائرمنٹ) سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران اور عملہ شامل تھا۔

مزیدبرآں سی ڈی اے انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ جنگلات کی حفاظت کرنے کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لاتے ہوئے ڈرون کیمروں کا استعمال بھی کیا جائے تاکہ فاریسٹ ایریا میں لگنے والی آگ اور اسکی وجوہات کی بروقت نشاندھی کی جاسکے۔ علاوہ ازیں سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ ٹیمیں مزکورہ علاقوں میں گشت بھی کررہی ہیں تاکہ جنگلات کو نقصان پہنچانے میں جو عناصر بھی ملوث ہوئے انکے ساتھ آئینی طریقہ کار سے نمٹا جاسکے۔

اس ضمن میں جنگلات کی حفاظت کرنے کے لئے چوبیس گھنٹے متعلقہ عملہ بشمول واٹر سپلائی ونگ کی گاڑیاں اور عملہ فیلڈ میں موجود ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جاسکے۔ اس سلسلے میں متعلقہ عملے میں ڈیوٹیاں بھی تقسیم کردی گئیں ہیں جن میں مارگلہ ہلز کے علاقے میں 36 چیک پوسٹوں پر 680 سے زائد عملہ اپنی زمہ داریاں مختلف اوقات میں انتہائی احسن طریقے سے سر انجام دے رہا ہے۔
سی ڈی اے انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فائیر سیزن کے دوران جنگلات میں بار بی کیو یا کسی بھی ایسی سر گرمی سے اجتناب کریں جس سے جنگلات میں آگ لگنے کا اندیشہ ہو۔