حکومت اور اپوزیشن ایوان میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور ایک دوسرے کا نکتہ نظر سننے کا حوصلہ پیدا کریں،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

 
0
447

اسلام آباد مئی 27 (ٹی این ایس): سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے حکومت اور اپوزیشن سے کہا ہے کہ وہ ایوان میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور ایک دوسرے کا نکتہ نظر سننے کا حوصلہ پیدا کریں۔ پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے نکتہ اعتراض پر اپنی بات کرنے کے بعد غیر اعلانیہ واک آئوٹ کیا جس کے بعد مراد سعید نے جذباتی انداز میں تقریر کی۔ اس دوران سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ ان کی ایوان کے دونوں طرف بیٹھے ارکان سے درخواست ہے کہ ایک دوسرے کا نکتہ نظر سننے کا حوصلہ پیدا کریں۔ ایوان کا ماحول بہتر اور سازگار رکھیں۔