اسلام آباد(ٹی این ایس) نقدی کی کمی سے دوچار پاکستان نے چین سے سی پیک کے پروجیکٹوں کی فنڈنگ میں اضافہ کرنے کی درخواست

 
0
113

اسلام آباد

نقدی کی کمی سے دوچار پاکستان نے چین سے سی پیک کے پروجیکٹوں کی فنڈنگ میں اضافہ کرنے کی درخواست کی ہے۔ لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ بیجنگ پاکستان کے بگڑتے ہوئے معاشی بحران کے مدنظر محتاط دکھائی دے رہا ہے۔ دونوں ملکوں میں سن 2015 میں ہوئے معاہدے کے تحت سی پیک کے ذریعہ ریل اور سڑک رابطوں کی ترقی کے لیے اربوں ڈالر کی چینی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا گیا تھا۔ اس بنیادی ڈھانچے کے فروغ کا مقصد چینی اشیاء کو سنکیانگ کے علاقے سے پاکستان کے پہاڑی سرحدوں سے گزرتے ہوئے کراچی سے 630 کلومیٹر مغرب میں واقع گوادر بندرگاہ پہنچا کر بحیرہ عرب میں بھیجنا ہے۔ سی پیک میں پاکستان میں توانائی کے انفرااسٹرکچر کی ترقی کے لیے بھی اربو ں ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا گیا تھا۔ تاہم سی پیک کے فیصلہ ساز ادارے کی جولائی میں ہونے والی اعلیٰ سطحی میٹنگ کی تفصیلات کے مطابق چین نے حال ہی میں پاکستان کی طرف سے سی پیک کے متعدد منصوبوں کے لیے فنڈ فراہم کرنے کی درخواست پر ہچکچاہٹ کا اظہار کیا ہے۔