لاہور (ٹی این ایس) ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل و چیئرمین ایوارڈز کمیٹی پیر سید سہیل بخاری نے بتایا ہے کہ 8 – ویں ایشین میڈیا اینڈ بزنس ایوارڈز 2025ء کی تقریب پلاک کے اشتراک سے 17 ، فروری 2026ء پنجاب آڈیٹوریم پنجابی کمپلیکس قذافی سٹیڈیم فیروز پور روڈ لاہور میں شام 7 ، بجے منعقد ہو گی – جس میں پرنٹ میڈیا ، الیکٹرانک میڈیا اور بزنس کمیونٹی کی شخصیات کو انکی اعلٰی کارکردگی پر ایوارڈز سے نوازا جائے گا – پیر سید سہیل بخاری نے مزید بتایا کہ سماجی و ثقافتی شخصیات اور زندگی کے ہر شعبہ سے نمایاں افراد و شخصیات شریک ہونگیں – ایک ثقافتی پروگرام بھی تقریب کا حصہ ہوگا –
شعبہ نشرواشاعت 0323-8441997













