صادق آباد پولیس کے نابینا شخص پر پتنگ بازی کا مقدمہ درج کرنے کے معاملہ پر سی پی او راولپنڈی کا نوٹس

 
0
374

راولپنڈی فروری 22 (ٹی این ایس): صادق آباد پولیس کے نابینا شخص پر پتنگ بازی کا مقدمہ درج کرنے کے معاملہ پر سی پی او راولپنڈی کا نوٹس سی پی او راولپنڈی نے نابینا شخص پر مقدمہ درج کرنے والے سب انسپکٹر سعید کیانی کو معطل کر دیا۔ ایس پی راول سے رپورٹ طلب، معاملہ کی مکمل انکوائری کر کے رپورٹ کرنے کی ہدایت۔ ایس پی راول کی ابتدائ انکوائری میں سب انسپکٹر سعید کیانی کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا اور معطل کر دیا گیا ہے۔ کسی کو اختیارات سے تجاوز کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سی پی او راولپنڈی