عالمی فضائی سفر میں 2008 کے بعد پہلی بار کمی، عالمی آمدنی میں 29 ارب 30 کروڑ ڈالر کی کمی

 
0
1677

لندن ۔ 22 فروری (ٹی این ایس) فضائی کمپنیوں کے ایک بین الاقوامی گروپ کا تخمینہ ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کے باعث فضائی سفر کی سالانہ طلب میں 2008 کے مالیاتی بحران کے بعد پہلی بار کمی آ سکتی ہے۔انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن IATA نے یہ تخمینہ، مرکزی چین اور ہانگ کانگ جانے والی یا وہاں سے روانہ ہونے والی پروازوں کی منسوخی کے اعداد و شمار کی بنیاد پر لگایا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق ایشیا بحر الکاہل خطے میں مسافروں کی تعداد میں گزشتہ سال کی نسبت 8.2 فیصد کمی متوقع ہے۔ مالیاتی لحاظ سے یہ، خطے کی فضائی کمپنیوں کی آمدنی میں27 ارب 80 کروڑ ڈالر کی کمی ہوگی۔ اس کا تقریباً نصف بوجھ چین کی کمپنیوں پرپڑے گا۔ ایسوسی ایشن کے تخمینے کے مطابق رواں سال ایئر لائنوں کی مجموعی عالمی آمدنی میں 29 ارب 30 کروڑ ڈالر کی کمی ہوگی۔