جرائم پیشہ عناصر کےخلاف راولپنڈی اور اسلام آباد پولیس کی مشترکہ حکمت عملی طے

 
0
445

‏ راولپنڈی، مئی 07 (ٹی این ایس):  ‏جرائم پیشہ عناصر کےخلاف راولپنڈی اور اسلام آباد پولیس نے مشترکہ حکمت عملی تیار کر لی ہے۔یہ حکمت عملی پیر کے روز ایس پی انویسٹی گیشن زبیرشیخ کی زیرصدارت ایک  اجلاس طے کر لی گئی۔

اجلاس میں سنگین واردات میں ملوث ملزمان سےمتعلق معلومات کاتبادلہ ،آئی جےپی روڈاورموٹروے لنک روڈپر مشترکہ گشت،جڑواں شہروں کی مشترکہ شاہراہوں پرناکہ بندی اوردونوں شہروں کی پولیس کا  ہرماہ مشترکہ میٹنگس کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں راولپنڈی اور اسلام آباد پولیس کےحکام نے شرکت کی۔