ریسکیو1122 نے سترہویں یوم آزادی جوش و خروش کے ساتھ منائی

 
0
652

راولپنڈی اگست14(ٹی این ایس)ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122ڈاکٹر رضوان نصیرستارہ امتیاز کی ہدایت پر ریسکیو1122 نے پنجاب بھر میں پاکستان کی سترہویں آزادی کا دن جوش و خروش سے منایا اس حوالے سے خصوصی پروگرام مرتب کئے گئے،ریسکیو سٹیشنز کی عمارتوں کو مخصوص انداز سے سجایا گیا ریسکیورز کیلئے سیمینارز کا انعقاد کیا گیا۔جبکہ پرچم کشائی کی تقریبات میں وطنِ عزیز کے قومی ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا جنہوں نے وطنِ عزیز کی خاطر اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا۔ڈائریکٹر جنرل نے تمام ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرز کو ریسکیورز کے مورال بلند کرنے کے لئے پیغام دیا کہ ریسکیورز خوش قسمت ہیں جو ایمرجنسی سروس جیسے مقدس پیشے سے وابستہ ہیں۔جسمیں قیمتی انسانی جانوں اور املاک کو بچا کر نا صرف وہ انسانی خدمت کر رہے ہیں بلکہ دوسروں کے لئے مشعلِ راہ بھی ہیں۔انہوں نے مزید کہا ہمیشہ قائد کے فرمان “کام ،کام اور صرف کام” اور اتحاد، ایمان اورتنظیم کو مدِ نظر رکتھے ہوئے معیاری ایمرجنسی سروسز کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ اسکے علاوہ انہوں نے چودہ اگست کو ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 راولپنڈی کے شاندار10 سال مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے راولپنڈی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ڈی جی ریسکیو1122 نے ایمرجنسی سروس راولپنڈی کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیاجنہوں نے دس سال کے دوران ایک لاکھ 62 ہزار متاثرین کو بروقت ریسکیو کیا اور ضلع راولپنڈی میں معیاری ایمرجنسی سروسز کو یقینی بنایا۔

راولپنڈی میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی ڈاکٹر عبدلرحمن نے تمام آفسران کے ہمراہ سینٹرل ریسکیوسٹیشن راول روڈ راولپنڈی پر سبز ہلالی پرچم لہرایا ،انہوں نے تمام آفیسرز اور ریسکیورز کو جشن آزادی کی مبارکباد دی اور اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے راولپنڈی کے آفیسرز اور ریسکیورز کو ضلع راولپنڈی میں سروس کے شاندار دس سال مکمل ہونے پر خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا یہ بات ہمارے لئے باعث اعزاز ہے کہ ایمرجنسی سروس راولپنڈی نے ان دس سالوں میں مختلف حادثات میں بروقت رسپانس اور پیشہ ورانہ مدد سے  متاثرین کوریسکیو کیاانہوں نے خصوصاََ ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 راولپنڈی کے بانی آفسران اور،انچارجز باشمول ایمرجنسی آفیسر آپریشنز علی حسین ، مِس دیبا شہناز سربراہ کمیونٹی سیفٹی و انفارمیشن ، محمد آصف کنٹرول روم انچارج،زین الحق اسٹیشن کوآرڈینیٹر بحریہ ریسکیو سٹیشن،رضوان عباس ا سٹیشن کوآرڈینیٹر سینٹرل ریسکیو سٹیشن اور تمام بیسک 06 کے ریسکیورز کی انتھک محنت کو سراہا انہوں نے کہا یہ ایمرجنسی سروس راولپنڈی کی وہ ٹیم ہے جنہوں نے دن رات محنت کر کے ڈسٹرکٹ راولپنڈی میں سروس کی بنیاد رکھی اور اہلیانِ راولپنڈی کو معیاری ایمرجنسی سروسز کی فراہمی کو یقینی بنا کر راولپنڈی شہر کو دوسرے اضلاع کے لئے مثالی بنا دیا۔مزید براں ریسکیورز کے لئے خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جسمیں سروس کے 10 سالہ تجربات کی روشنی میں مختلف آپریشنز کو زیر بحث لایا گیا تاکہ سروس میں بعد میں آنے والے آفسران اور ریسکیورز کو ایمرجنسی سروس کی تاریخی ادوار کا علم ہو جسمیں ریسکیورز نے عوام الناس کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی دریغ نہ کیا۔ان دس سالوں میں گگھڑ پلازہ جیسے سانحات بھی شامل ہیں جسمیں عظیم ریسکیورز کی شہادت شامل ہے۔

اس موقع پر ریسکیورز سے بات چیت کرتے ہوئے سربراہ کمیونٹی سیفٹی اینڈ انفارمیشن مِس دیبا شہناز نے تمام شرکاء کو آزادی کی مبارک اور سروس کے دس سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی۔انہوں نے فاؤنڈر ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر ستارہ امتیاز کا بانی آفسران اور ریسکیورز کی طرف سے شکریہ ادا کیا جنکی انتھک کوششوں کے باعث پاکستان میں ایمرجنسی سروس کا مربوط اور موثر نظام قائم ہوااور سب لوگوں کواس مقدس پیشے سے منسلک ہونے کا موقع ملا۔مِس دیبا نے مزید ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدلرحمن کا شکریہ ادا کیا جوایمرجنسی سروس راولپنڈی کے تمام بانی ٹیم کے آغاز سے ہی ساتھی ہیں،جنکی مسسلسل سپورٹ اور راہنمائی سے ریسکیو1122راولپنڈی آج بھی معیاری سروسز دینے میں کامیاب ہے۔مزید براں یہ بات ہمارے لئے باعث فخر ہے کہ سبز رنگ میں ملبوس ریسکیورزاپنی محنت ،لگن،جانفشانی اور پیشہ ورانہ مدد سے پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کی سربلندی کا ماعث ہیں۔ مزید براں سینٹرل ریسکیوسٹیشن راول روڈ راوالپنڈی پرڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکڑعبدالرحمن نے تمام آفسران اور ریسکیورز کے ہمراہ جشن آزادی کا کیک کاٹا اور پودا لگا کر شجر کاری مہم کاآغاز کیا۔