اسلام آباد (ٹی این ایس) ڈی آئی جی کا سینئر پولیس افسران کے ہمراہ نما زتر اویح اور سحر ی کے اوقات میں ضلع بھر کی مساجد کے سیکور ٹی انتظاما ت کا جائزہ
ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران کو فرائض کی انجام دہی کے حوالے سے بریف کیا۔شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے ایس ایس پی آ پر یشنز قاضی علی رضا کے ہمراہ تراویح اور سحر ی کے اوقات میں ضلع کی مختلف مساجد کے سکیور ٹی انتظاما ت کا جا ئزہ لیا۔انہوں نے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران سے ملاقات کی۔ڈیوٹی پوائنٹس پر فرائض منصبی کی ادائیگی پرمامور افسران اور جوانوں کو بہترین فرائض کی انجام دہی پر شاباش دی۔اس موقع پر ان کے ہمراہ دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے رمضان المبارک کی سکیورٹی کے حوالے سے ضلع بھر کی مساجد اور امام بارگاہوں پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے ہیں













