سپریم کورٹ میں انتخابی اصلاحات ایکٹ کیخلاف دائر درخواستوں کی سماعت (کل) ہوگی 

 
0
573

اسلام آباد ،جنوری 21(ٹی این ایس):سپریم کورٹ (کل)پیرکو انتخابی اصلاحات ایکٹ کیخلاف دائر درخواستوں کی سماعت کر ے گی ، مختلف افراد اورسیاسی جماعتوں کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کریگا۔ بنچ کے دیگرارکان میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجازالااحسن شامل ہوں گے۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کاز لسٹ جا ری کے مطابق انتخابی اصلاحات ایکٹ کیخلاف چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، پیپلزپارٹی کے رہنما نیئر حسین بخاری، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدسمیت چودہ درخواست گزاروں نے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے ، اس کیس میں گزشتہ سماعت پر عدالت نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کیا تھا۔