اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس کا جر ائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے موثر کریک ڈاﺅن جاری ہے ۔سنگین جرائم میں ملوث 07مجرمان اشتہاریوں سمیت 17 جرائم پیشہ عناصر گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے منشیات،اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج،مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے مو ثر کریک ڈاو¿ن جاری ہے، اس سلسلے میں تھا نہ رمنا، تھانہ گجانی، تھانہ نون ، تھانہ کورال ، تھانہ بہارہ کہو اور تھانہ پھلگراں پولیس ٹیموں نے 11 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے737گر ام آ ئس،560گرام چرس ، مختلف بو ر کے پانچ عددپستول، دو گنیں ، ایک رائفل ، ایک کلاشنکوف معہ ایمونیشن برآمد کرلی،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 07مجرمان کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی،ایس ایس پی آپریشنزاسلام آبادقاضی علی رضا نے کہاکہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کےلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے
















