مانسہرہ (ٹی این ایس) مانسہرہ اچھڑیاں کی معروف شخصیت مفتی خان کا بیٹا موٹروے پر فائرنگ سے قتل
ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب 2 بجے کے قریب ہزارہ ایکسپریس وے پر ایبٹ آباد پی ایف تھانہ کی حدود میں مقتول کی فیملی کے مطابق موٹروے پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے عمر خان ولد مفتی خان قتل ہو گیا ہے۔۔دوسری طرف ہزارہ ایکسپریس نیوز نے پی ایف تھانہ میں رابطہ کرکے پولیس سے ایف آئی آر کی کاپی طلب کی مگر پولیس کا موقف ہے کہ موٹروے پولیس کی طرف سے مراسلہ آ رہا ہے اس کے بعد ایف آئی آر ہو گی ۔۔زرائع کے مطابق عمر خان لکڑی سے بھری گاڑی لے کر جا رہے تھے کہ مبینہ طور پر موٹر وے پولیس نے روکنے کا اشارہ کیا اور بھاگنے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں عمر خان گولی لگنے سے جانبحق ہو گیا تاہم ایف آئی آر اور موٹروے پولیس کا
موقف سامنے آنے تک مذید حقائق منظر عام پر آئیں گے۔ورثا نے اچھڑیاں انٹرچینج مانسہرہ میں نعش موٹروے پر رکھ کر احتجاج شروع کر دیا ہے،













