موجودہ خوشحالی میں ہر ایک کا کردار ہے،تمام افراد پاکستان کی اقتصادی و معاشی خوشحالی کے لئے بھرپور کوششیں کررہے ہیں ، گورنر سندھ

 
0
723

کراچی اگست 3.(ٹی این ایس )گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ ریاست کے نظریہ میں تمام اکائیوں کے حقوق کے تحفظ اور انھیں بھرپور مواقع کی فراہمی کو مرکزیت حاصل ہے ، تمام افراد پاکستان کی اقتصادی و معاشی خوشحالی کے لئے بھرپور کوششیں کررہے ہیں ، موجودہ حکومت بھی بلا امتیاز یکساں مواقعوں کی فراہمی کے وژن پر گامزن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری مسلح افواج ، تعلیم ، صحت سمیت دیگر شعبوں میں شب و روز محنت کررہے ہیں، ملکی ترقی میں ہر ایک کااپنا منفرد کردار ہے جسے فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے گورنر ہاؤس میں آرچ بشپ جوزف کوٹس (Archbishop Joseph Coutts) کی قیادت میں 11 رکنی وفد سے ملاقات میں کیا ۔ ملاقات میں جاری صورتحال، روشن اور خوشحال پاکستان کے لئے اٹھائے گئے اقدامات، مسیحی برادری کے کردار ، خدمات ، مسائل اور دیگر اہمیت کے حامل امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ہم سب پاکستانی ہیں اور عام آدمی کے طرز زندگی میں بہتری لائے بغیر خوشحال پاکستان کا تصور ممکن نہیں ، موجودہ دور میں عام آدمی کے معیار زندگی کو بہتر بنانے اور فلاحی معاشرہ کی تشکیل کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ، روزگار کے مواقعوں اور غربت کے خاتمہ کے لئے معاشی خوشحالی کو ترجیح دی جا رہی ہے ، امن و امان کے قیام کے بعد صوبہ با الخصوص کراچی میں سرمایہ کاری میں تسلسل سے اضافہ ہو رہا ہے نجی سیکٹر ز بھی فعال کردار ادا کررہے ہیں ، سی پیک منصوبہ سے بھی معاشی خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا ، مثبت معاشی اشاریئے کے باعث نئی صنعتوں کے قیام میں تیزی آرہی ہے ، حکومتی اقدامات سے روزگار اور غربت کا خاتمہ یقینی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جدید دور میں توانائی کو بہت اہمیت