گورنر سندھ سے کور کمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کی ملاقات

 
0
373

کراچی اگست 3.(ٹی این ایس )گورنر سندھ محمد زبیر سے کور کمانڈر فائیو کور لیفٹیننٹ جنرل شاھد بیگ مرزا نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران صوبہ میں امن و امان کی صورتحال،جاری آپریشن اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا اور آپریشن کو ہر حال میں منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔گورنر سندھ نے کہا کہ صوبہ میں امن کے قیام میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اقدامات کے باعث کراچی سرمایہ کاری کے لئے آئیڈیل شہر بن چکا ہے اور ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار یہاں کا رخ کر رہے ہیں۔کور کمانڈر نے اس موقع پر کہا کہ امن و امان خراب کرنے کی کوشش کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔کور کمانڈر نے مزید کہا کہ عوام کے تحفظ اور سازگار حالات کے تسلسل کے لئے اقدامات جاری رکھیں گے۔