دفتر خارجہ کا شہداء کے ورثاء کیلئے ویزے کی سہولت کا اعلان

 
0
458

متاثرہ افراد کے اہلخانہ ویزے کیلئے درخواست دیں، دفتر خارجہ ویزے میں معاونت کرے گا، درخواست 03428200200 پر واٹس ایپ کی جا سکتی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ پاکستان

اسلام آباد مارچ 16 (ٹی این ایس): دفتر خارجہ پاکستان نے نیوزی لینڈ میں شہداء کے ورثاء کیلئے ویزے کی سہولت کا اعلان کردیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ متاثرہ افراد کے اہلخانہ نیوزی لینڈ کے ویزے کیلئے درخواست دیں، دفتر خارجہ ویزے میں معاونت کرے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دفتر خارجہ نے نیوزی لینڈ میں دہشتگرد حملے میں شہیدوں کے لواحقین کیلئے ویزے میں معاونت کا اعلان کردیا ہے۔خواہشمند اپنی درخواست اور پاسپورٹ اسکین کاپی کے ساتھ بھیج سکتے ہیں۔ نیوزی لینڈ ویزہ کیلئے درخواست03428200200 پر واٹس ایپ کی جا سکتی ہے۔ درخواست نیوزی لینڈ میں پاکستان کے اعزازی قونصل جنرل معین فدا کو بھجوائی جا سکتی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سفارتخانہ اور مقامی پاکستانیوں نے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ اس سے قبل وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے نیوزی لینڈ میں شہداء کے پاکستانی لواحقین کومیتیں لانے میں تعاون کی پیشکش بھی کی تھی، انہوں نے کہا کہ میتیں یہاں لانے یا نہ لانے سے متعلق فیصلہ لواحقین کریں گے، مزید 3 پاکستانیوں کی شناخت کیلئے ڈی این اے ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کرائسٹ چرچ سانحےمیں 6 پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے۔ شہید پاکستانیوں کا ڈی این اے کیا جا رہا ہے۔ مزید تین پاکستانیوں کی بھی ڈی این اے سے شناخت کی جائے گی۔ انہوں نے لواحیقن کو آفر کی ہے کہ میتیں پاکستان لانے کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ تاہم یہ فیصلہ لواحقین کو کرنا ہے کہ میتیں یہاں لانی ہیں یا نہیں۔مزید برآں ترجمان دفترخارجہ نے نیوزی لینڈ میں دہشتگردی میں 6 پاکستانیوں کے شہید ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے ان کے نام جاری کیے ہیں۔ ان شہداء میں سہیل شاہد، سید جہانداد علی، سید اریب احمد، محبوب ہارون ، نعیم راشد اور ان کے بیٹے طلحہ نعیم بھی شامل ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ شہید پاکستانیوں کا اعلان نیوزی لینڈ حکام نے کیا۔ تاہم تین لاپتا پاکستانیوں کی شناخت معلوم کرنے کی کوشش جا رہی ہے۔