اسلام آباد (ٹی این ایس) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت اجلاس، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ملک جمیل ظفر، ڈی جی سیف سٹی/ڈی آئی جی ٹریفک محمد ہارون جوئیہ، چیف ٹریفک آفیسر حمزہ ہمایوں، ڈائریکٹر اسپیشل انیشیٹیو شمس الحق دورانی، اے آئی جی لاجسٹکس عبدالحق عمرانی سمیت دیگر سینئر پولیس افسران کی شرکت۔اجلاس میں ٹریفک مینجمنٹ کی بہتری، قوانین پر مؤثر عملدرآمد، سیف سٹی کیمروں اور ای چالاننگ کے نظام کے استعمال، حادثات کی روک تھام اور فورس کو درکار لاجسٹک وسائل کی فراہمی پر غور کیا گیا۔ آئی جی اسلام آباد نے شہریوں کو محفوظ اور منظم سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے مربوط اور عملی اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔

















