پنجاب، سندھ میں دھند، موٹر ویز متعدد مقامات پر بند

 
0
135

پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں آج بھی دھند کا راج ہے اور متعدد مقامات پر موٹر ویز کو بند کیا گیا ہے۔

پنجاب میں  پنڈی بھٹیاں فیصل آباد موٹر وے ایم-3، فیض پور سے رجانہ تک، ملتان فیصل آباد موٹر وے ایم 4 عبدالحکیم سے پنڈی بھٹیاں تک بند کی گئی ہے۔

سکھر ملتان موٹر وے ایم-5 مختلف مقامات پر ٹریفک کے لیے بند ہے۔

لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 دھند کے سبب مکمل بند کردی گئی ہے، جبکہ قومی شاہراہوں پر بھی دھند کے باعث حد نگاہ متاثر ہے۔

موٹر وے پولیس کی جانب سے شہریوں کو محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت کی گئی ہے۔