پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، دوسرے ٹیسٹ کا آج سے آغاز

 
0
171

سیریز جیتنے کی جنگ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ آج  سے کراچی میں شروع ہوگا۔

قومی ٹیم بولنگ میں ہر ہتھیار سے لیس ہے، کیویز بھی مقابلے کیلئے تیار ہیں۔

مہمان ٹیم نے گزشتہ روزجم کر ٹریننگ کی، جبکہ قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد تنہا پریکٹس میں مصروف دکھائی دیئے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شائقین کی مفت انٹری کا اعلان کیا ہے۔

کرکٹ بورڈ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے صرف اپنا اصل شناختی کارڈ یا ب فارم لانا ہوگا۔ اس کے بغیر اسٹیڈیم میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔

شائقین کو اسٹیڈیم تک پہنچانے کے لیے شٹل سروس چلانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے، اسٹیڈیم میں کھانے پینے کی اشیا، شیشے یا پلاسٹک کی بوتلیں، پاکستانی پرچم اور نیوزی لینڈ کے جھنڈے کے علاوہ کسی بھی جھنڈے کی اجازت نہیں ہوگی۔