تیسرا ٹی ٹوئنٹی، سنسنی خیز مقابلےکے بعد پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے دی

 
0
82

اسلام آباد 22 نومبر 2021 (ٹی این ایس): تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشل میں سنسنی خیز مقابلےکے بعد پاکستان نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 125 رنز کاہدف دیا ہے۔ ڈیبیو کرنے والے شاہنواز دھانی نے اپنے پہلے اوور میں ہی وکٹ حاصل کر لی۔

ٹی 20 انٹرنیشنل میں ڈیبیو کرنے والے شاہنواز دھانی نے پہلے اوور میں ہی اپنی پہلی وکٹ حاصل کر لی، عثمان قادر نے بنگلا دیش کے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی رہ دکھائی۔

بنگلا دیش نے مقررہ اوورز میں 124 رنز بنائے اور اس کے 7 کھلاڑی آوٹ ہوئے

پاکستانی کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے مشکل لگ رہی ہے۔

انہوں نے پاکستان ٹیم میں چار تبدیلیوں کا اعلان کیا، فخرزمان،شعیب ملک ،شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان ٹیم میں شامل نہیں ہیں جبکہ سرفراز احمد،شاہ نواز دھانی ،افتخار احمد اور عثمان قادر ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔

اس سے قبل ڈھاکا میں کھیلی جارہی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستانی کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے مشکل لگ رہی ہے۔

انہوں نے پاکستان ٹیم میں چار تبدیلیوں کا اعلان کیا، فخرزمان،شعیب ملک ،شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان ٹیم میں شامل نہیں ہیں جبکہ سرفراز احمد،شاہ نواز دھانی ،افتخار احمد اور عثمان قادر ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔

یاد رہے پاکستان کی جانب سے نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دھانی آج اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کررہے ہیں جبکہ بیٹے کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے شعیب ملک ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 2 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر چکا ہے جبکہ آج کے میچ اگر پاکستان جیت جاتا ہے تو بنگلادیش کو اپنے ہی گراونڈ میں کلین سوئپ کا سامنا کرنا ہوگا۔