اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس کا پیشہ ورگداگرں کے خلاف موثر کریک ڈاﺅن
دو ماہ کے دوران 588 بھکاریوں کو گرفتار کر کے بھکاری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کے گئے ،بھکاریوں کے سہولت کاروں کی سیف سٹی اور انسانی ذرائع کی مدد سے شناخت کا عمل جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس سید علی ناصررضوی کے خصوصی احکا ما ت کی روشنی میں اسلام آبادپولیس کا وفاقی دارلحکومت میں پیشہ ور بھکاریوں اور انکے سہولت کاروں کیخلاف بھرپورکارروائیوں کا سلسلہ جار ی ہے،ان احکامات کی روشنی میں پیشہ ور بھکاری جو مختلف شاہراﺅں، چوکوں، چوراہوں اورمارکیٹوں میں شہریوں کو پریشان کرتے ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لا ئی جارہی ہیں، جبکہ بھکاریوں کو سفری سہولیات مہیا کرنے والے سہولت کاروں اور ٹھیکیداروں کی سیف سٹی کے کیمروں اور انسانی ذرائع کی مدد سے شناخت کی جارہی ہے،اس سلسلے میں پولیس ٹیموں نے رواںسال کے دوران کے دوران588پیشہ وربھکا ریوں کو گرفتارکرکے ان کے خلاف بھکاری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے، اس کے علاوہ والدین جو اپنے بچوں کو بھیک مانگنے کے بہانے ان جرائم پیشہ عناصر کے سپرد کر دیتے ہیں ان کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جارہی ہے، بھکاریوں کے روپ میں بہت سے جرائم پیشہ افرادمختلف علاقوں میں وارداتیں کرنے میں بھی ملوث پائے گئے ہیں، تما م پولیس افسران کو بھی واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف جاری کارروائیوں کو مزید تیز اور موثر بنائیں، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ ان پیشہ وربھکاریوں کی حوصلہ شکنی کریں اور کہیں بھی بھکاری دیکھیں تو فوری پولیس ایمرجنسی ہیلپ لائن”پکار15 “پر اطلاع دے کر پولیس کے ساتھ تعاون کریں













