پی ٹی آئی رہنماعبدالعلیم خان نے استعفیٰ دے دیا

 
0
249

اسلام آباد 26 نومبر 2021 (ٹی این ایس): سینئر وزیراور وزیرخوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عبدالعلیم خان نے اپنے استعفے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے آج ھونے والی ملاقات میں انہیں قائل کیا ھے کہ وہ اپنے نیوز چینل کے حوالے سے غیر جانبداری قائم رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ انکے پاس کوئی حکومتی عہدہ نہ ہو لہذا وہ بطور سینئر وزیر/وزیر خوراک حکومت پنجاب استعفیٰ دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم کے ممنون ہیں کہ انہوں نے درخواست تسلیم کرلی ہے اس لئے وہ اپنا استعفیٰ وزیراعلی پنجاب کو بھجوا رہے ہیں۔