اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز کے متاثرین کو معاوضوں کی عدم ادائیگی پر کیسز کی سماعت

 
0
252

اسلام آباد 26 نومبر 2021 (ٹی این ایس): اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز کے متاثرین کو معاوضوں کی عدم ادائیگی پر کیسز کی سماعت ، عدالت نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ اتھارٹی کو متاثرین کے اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کردی ، چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیئے جن سے زمینیں زور پر لے رہے ہیں وہ سب سے کمزور لوگ ہیں۔چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ اطہر من اللہ نے اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز کے متاثرین کو معاوضوں کی عدم ادائیگی سے متعلق کیس کی سماعت کی، ڈائریکٹر لا فیڈرل ایمپلائز گورنمنٹ اتھارٹی عدالت کے روبرو پیش ہوئے، دوران سماعت چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ڈائریکٹرلا سے استفسار کیا کہ جن سے زمینیں زور پر لے رہے ہیں ، وہ سب سے کمزور لوگ ہیں ، یہ اپنی اپیلیں کہاں لے کر جائیں ، اتھارٹی وکیل نے موقف اپنایا کہ سوموٹو والی بات کرنا فرد واحد کا اختیار نہیں تھا ، ادارے میں کسی اور لیول پر فیصلہ ہوا ہو گا،عدالت نے فیڈرل ایمپلائز گورنمنٹ اتھارٹی حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا کمزور سوسائٹی کے حقوق کی حفاظت یہ عدالت نا کرے ، آپ آجاتے نا یہاں اور بتاتے آپ نے سوموٹو کیوں لیا ہے،یہ بے بس لوگ کدھر جائیں، اس عدالت نے ایک فیصلے میں ساری چیزیں لکھیں ہیں،عدالت نے اتھارٹی حکام کو ہدایت کی کہ لینڈ ایگزیکیوزشن کے کیسز آپ کے لیے ٹیسٹ ہیں، توقع کرتے ہیں متاثرین کو ایک موقع دے کر ان کو اعتراضات دور کئے جائیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئندہ سماعت پر ہر پٹیشن سے متعلق ایک رپورٹ جمع کرانے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے جو بھی متاثرین ہیں ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا ، عدالت نے فیڈرل ایمپلائز گورنمنٹ اتھارٹی کو متاثرین کے اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کر دی۔کیس کی مزید سماعت ڈیڑھ ماہ کے لیے ملتوی کر دی ہے۔