اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس کا گزشتہ ہفتے کے دوران 08گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز۔

 
0
5

اسلام آباد (ٹی این ایس)  پولیس کا گزشتہ ہفتے کے دوران 08گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز۔
سرچ آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر1340 افراد، 614گھروںاورہوٹلز ،21 دکانوں سمیت 428موٹر سائیکلز اور 137 گاڑیوں کو چیک کیا گیا،جبکہ 20غیر ملکیوں سمیت 86 مشکوک افراداور 25موٹر سائیکلوں کو جانچ پڑتال کیلئے متعلقہ تھانوں میں منتقل بھی کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصرضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کو قائم رکھنے اور جرائم پیشہ عناصرکے سدباب کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، اس تسلسل میں اسلا م آباد پولیس نے رواں ہفتے کے دوران 08سرچ اینڈ اینڈ کومنگ آپریشنز کئے، ان سرچ آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر1340 افراد، 604 گھروں،10ہوٹلز ، 21دوکانوں سمیت 428موٹر سائیکلوں اور 137 گاڑیوں کو چیک کیا گیا،جبکہ دورانِ آپریشن 20غیرملکیوں،86 مشکوک افراد سمیت 25 موٹر سائیکلوں کو بھی مختلف تھانہ جات میںمنتقل کیا گیا،آئی جی اسلام آباد سید علی ناصررضوی نے جرائم کی مکمل بیخ کنی کے لیے ضلع بھر میں گرینڈ سرچ آپریشنز جاری رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں،ان آپریشنز کا بنیادی مقصد شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور شہر میں جرائم کا مکمل خاتمہ کرنا ہے،اسلام آباد پولیس شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ چیکنگ کے دوران پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن یا ہیلپ لائن پکار- 15 پر دیں،شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے