فلسطینیوں کی نسل کشی پردنیا اس طرف توجہ کیوں نہیں دے رہی،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی میڈیا سے گفتگو

 
0
201

اسلام آباد 20 مئی 2021 (ٹی این ایس): وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی جو نسل کشی ہورہی ہے،دنیا اس طرف توجہ کیوں نہیں دے رہی۔یہ بات انہوں نے جمعرا ت کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت پر روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطین کے موضوع پر ہونے والے اجلاس کے لئے 95کے قریب ممالک اور آرگنائزیشن اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔انہوں نے کہا کہ فلسطین کے وزیرخارجہ نے بتایا کہ کل رات غزہ میں پچیس منٹ میں ایک سو پچیس، بم گرائے گئے ۔اس سے آپ فلسطین میں ہونے والے مظالم کا اندازہ لگاسکتے ہیں ۔ میرا فرض بنتا ہے کہ میں حقائق جنرل اسمبلی کے سامنے رکھوں ۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ او آئی سی کے ،تمام اہم ممالک متحرک ہیں،وزیر خارجہ نے کہا کہ اس وقت جو نسل کشی ہورہی ہے،دنیا اس طرف توجہ کیوں نہیں دے رہی۔