وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اورامن عامہ پر تبادلہ خیال

 
0
148

اسلام آباد 20 مئی 2021 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے جمعرات کو وزیراعلیٰ آفس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اورامن عامہ پر تبادلہ خیال کیاگیا۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار وزیراعظم عمران خان کے فرنٹ لائن سپاہی ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ساتھ ہیں،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے ،کوئی ڈر نہیں، سیاست میں اونچ نیچ ہوتی رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیشن گوئیاں کرنے والوں کی دال پہلے کی طرح اب بھی نہیں گلے گی،پنجاب حکومت راولپنڈی کے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کررہی ہے،اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ملک میں امن وعامہ کی صورتحال اطمینان بخش ہے،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت نے کورونا کا پھیلائو روکنے کیلئے بروقت اقدامات کیے ہیں اور بزدار حکومت کے کورونا کے خاتمے کے لئے اقدامات قابل تقلید ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کو ایک ٹیم ورک کے طورپر چلارہے ہیں ،سیاست میںرواداری ،برداشت اوربھائی چارے کے قائل ہیں،نفاق کے بیج بونے والوں کوپہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیئے،تنقید برائے تنقید کرنا ،الزامات لگانا اوردشنام طرازی ہمارا شیوہ نہیں، شرافت،شفافیت اوردیانت کے اصولوں پرچلتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ انتقام کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیا ہے، ماضی میں سیاسی مخالفین کوجان بوجھ کر انتقام کانشانہ بنایا گیا،راولپنڈی تحریک انصاف کا قلعہ ہے ،شہر کے مسائل حل کرنے پر پوری توجہ ہے،راولپنڈی کیلئے خصوصی ترقیاتی پیکیج تیار کرلیاہے ۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں، قانون کی عملداری کو یقینی بنایاگیا ہے،کورونا سے بچائوکے لئے ڈاکٹرز ،ہیلتھ پروفیشنلز، پولیس اور دیگر ادارے سرتوڑ محنت کر رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ شہریوں کی جانب سے ایس او پیز پر عمل سے کورونا کا پھیلائو کم ہوگا،مشیر ڈاکٹر سلمان شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔