صدر مملکت ممنون حسین کی پشاور میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت

 
0
551

اسلام آباد جولائی 11(ٹی این ایس)صدر مملکت ممنون حسین نے پشاور میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی اور اس واقع میں شہید ہونے والے ہارون بلور سمیت تمام افراد کی بلندی درجات اور لوحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے ۔صدر ممنون حسین نے ہارون بلور کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کے لیے ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ صدر مملکت نے مقامی انتظامیہ کو زخمیوں کو علاج معالجے کی تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ صدر مملکت نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں ہوں گے اور دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔