میں چاہتا ہوں ہر شخص وزیر اعظم کورونا ریلیف فنڈ میں عطیہ دے: وزیر اعظم پاکستان

 
0
493

اسلام آباد اپریل 01 (ٹی این ایس): وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ میں چاہتا ہوں ہر شخص وزیر اعظم کورونا ریلیف فنڈ میں عطیہ دے۔


انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کورونا ریلیف فنڈ لاک ڈاوَن سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے استعمال ہو گا۔

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے کنٹونمنٹ جنرل اسپتال راولپنڈی کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو یقین دہانی کرانا چاہتا ہوں کہ ہم 15 جنوری سے کورونا وائرس کے خلاف تیاری کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جانتے تھے کورونا وائرس کے خلاف طبی عملہ فرنٹ لائن پر ہے، ہمارے ملک میں 70 سال سے صحت کے شعبے پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ سرکاری اسپتالوں کا معیار 70 کی دہائی تک اچھا تھا۔