صدر بیررنی پولیس کی کاروائی، دوہرے قتل کے مقدمہ میں ملوث کیٹگری اے کے دو اشتہاری مجرم گرفتار

 
0
480

راولپنڈی اپریل 01 (ٹی این ایس): ملزمان نے رشتہ کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے اپنی سگی بہن اور بھانجے کو قتل کر دیا تھا، پولیس ذرائع کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر ڈویژن کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا۔ ایس پی صدر ضیاءالدین احمد نے ایس ایچ او صدر بیرونی ندیم ظفر، ایس آئی سکندر حیات اور IT پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ پولیس ٹیم نے جدید طریقہ تفتیش کو بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری مجرمان ملک مختار اور اسماعیل خان کو گرفتار کر لیا۔ صدر بیرونی پولیس کی ملزمان سے مزید انٹروگیشن جاری ہے۔ ایس پر صدر نے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔ کوئی بھی ملزم قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا، قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔ سی پی او محمد احسن یونس کی طرف سے ایس پی صدر اور صدر بیرونی پولیس کو شاباش