ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی اشفاق احمد خان نے راولپنڈی سٹی ٹریفک پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا۔

 
0
174

راولپنڈی 04 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی اشفاق احمد خان نے راولپنڈی سٹی ٹریفک پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا۔ میٹنگ میں چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمورخان سمیت تمام سرکل افسران راولپنڈی ٹریفک اور انچارج برانچزٹریفک دفتر نے شرکت کی۔ ٹریفک پولیس محکمہ پولیس کے چہرے کی مانند ہے جسے آپ اپنی بہترین کارکردگی اور اچھے رویے کی بدولت ہی صاف رکھ سکتے ہیں۔ تمام ٹریفک کے فیلڈ افسران اپنے بہترین رویہ سے محکمہ پولیس کی نیک نامی کا باعث بنیں۔ آر پی او اشفاق احمد خان
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی اشفاق احمد خان نے ریجنل دفتر میں میں سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے فیلڈ افسران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا۔ میٹنگ میں چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان اور راولپنڈی ضلع کے تمام ٹریفک سرکل انچارجز اور انچارج برانچز ٹریفک دفترنے شرکت کی۔آر پی او راولپنڈی نے تمام شرکاء میٹنگ سے فرداًفرداً تعارف کے بعد انکی ذمہ داریوں کے متعلق دریافت کیا۔آر پی او راولپنڈی نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق ٹریفک قوانین کے مکمل نفاذ اور ٹریفک قوانین کے متعلق عوام الناس کو آگاہی کے لیے خصوصی طور پر ٹریفک ایجوکیشن ونگ کو متحرک کیا جائے جو تمام سکول اور کالج کی سطح پر آگاہی لیکچر کو یقینی بنائیں۔ تمام ٹریفک فیلڈ افسران پیشہ وارانہ قابلیت کے مطابق اپنی فرائض کی بجاآوری کو یقینی بنائیں اور ٹریفک سیفٹی قوانین پر عملدرآمد کروائیں تاکہ شہریوں کی قیمتی جانوں کا تحفظ ممکن بنایا جاسکے۔گزشتہ سال ٹریفک حادثات میں 20ہزار کے قریب اموات ہوئیں اور تقریباً 12ہزار افراد معذور ہوئے ان حادثات کی روک تھام شہریوں کو ٹریفک قوانین کی آگاہی سمیت اس پر عمل درآمدکو یقینی بنانے سے ہی ممکن ہے۔آر پی او راولپنڈی نے مزید کہا کہ حادثات یکدم نہیں ہوتے انکی پرورش کافی عرصے سے ہورہی ہوتی ہے۔علاوہ ازیں تمام ٹریفک افسران کا مثالی رویہ ہی پولیس کے مثبت چہرے کو عیاں کرتا ہے چونکہ ٹریفک پولیس محکمہ پولیس کے چہرے کی مانند ہے اس لیے آپ اپنی بہترین کارکردگی اور اچھے رویے کی بدولت ہی اس چہرے کو صاف رکھ سکتے ہیں