تھانہ نیوٹاؤن پولیس کی اہم کاروائی، بچوں کو اغواء کرکے بھیک منگوانے کے مکروہ دھندے میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

 
0
205

اسلام آباد 11 دسبمر 2021 (ٹی این ایس): تھانہ نیوٹاؤن پولیس کی اہم کاروائی، بچوں کو اغواء کرکے بھیک منگوانے کے مکروہ دھندے میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، ذہنی معذور بچہ برآمد، نیوٹاؤن کے علاقے نیوکٹاریاں سے ذہنی معذور بچہ اغواء ہوا، جس کے اغواء کا مقدمہ اس کے والد کی مدعیت میں تھانہ نیوٹاؤن میں درج کیا گیا تھا، ایس پی راول کی سرابراہی میں،اے ایس پی نیوٹاؤن، ایس ایچ ا ونیوٹاؤن اور پولیس افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی، ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی کی مددسے ذہنی معذور بچے کو خوشاب سے برآمد کرکے 03ملزمان محمد ارشد اور اسکی اہلیہ فریدہ اور محمد صفدر کو گرفتا رکرلیا، دوران تفتیش ملزمان نے ذہنی معذور بچہ اڑھائی لاکھ روپے میں خریدنے کا انکشاف کیا، ایس ڈی پی او نیوٹاؤن ملزمان نے بچے سے سیالکوٹ کے مختلف علاقوں سے بھیک منگوانے کا انکشاف بھی کیا، ایس ڈی پی ا و نیوٹاؤن مکروہ دھندے میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کیا جائیگا، ایس پی راول ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، ایس پی راول ضیاء الدین احمد سی پی او اطہر اسماعیل کی جانب سے ایس پی راول، ایس ڈی پی ا ونیوٹاؤن، ایس ایچ او نیوٹاؤن اور ٹیم کو شاباش، راولپنڈی بچوں اور خواتین کے اغواء اور ہراسمنٹ جیسے واقعات کے خلاف زیر ٹالیرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے، اس حوالے سے تمام تر اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے، سی پی او اطہر اسماعیل،