نیو جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی کے ملازمین ایڈمنسٹریٹو جج کا نام استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر درختوں کی کٹائی میں مصروف

 
0
16413

راولپنڈی اگست 8(ٹی این ایس)نیو جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی کے ملازمین ایڈمنسٹریٹو جج کا نام استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر نیو جوڈیشل کمپلیکس کی حدود میں درختوں کی کٹائی میں مصروف،تفصیلات کے مطابق ایڈووکیٹ ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی اصغر علی مبارک نے نیو جوڈیشل کمپلیکس کے ملازمین کے خلاف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی کو دی جانے والی درخواست میں موقف اپنایا کہ نیو جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی کا عملہ غیر قانونی طور پر درختوں کی کٹائی میں مصروف ہے جب ان اہلکاروں سے استفسار کیا گیا ،کہ درختوں کی کٹآئی ایک غیر قانونی عمل ہے تو ان کا کہنا تھا کہ نیو جوڈیشل کمپلیکس کے ایڈمنسٹریٹر راجہ ریاست کی ہدایات پر درختوں کی کٹائی کی جارہی ہے درختوں کی غیر قانونی کٹآئی پر راجہ ریاست سے موقف لیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ حکم ایڈمنسٹریٹو جج اختر عظیم کا ہے جس پر معزز جج صاحب سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا۔

درخواست گزار نے درخواست میں موقف اپناتے ہوئے بتایا کہ عدالتی عملہ ججز کے نام نہ جانے کتنی کاروائیاں کر رہا ہے اس ضمن میں آج جج صاحب کا نام لے کر غیر قانونی عمل کیا جا رہا تھا جس پر شرمندگی اور ندامت کی بجائے اہلکاروں نےڈھٹائی سے کام لیتے ہوئے کٹائی جاری رکھی مزید برآں جب اس بابت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عملے سے متعلقہ سیشن جج کے بارے میں معلومات حاصل کی گئی تو پتا چلاکہ وہ تین ہفتوں کی چھٹی پر ہیں۔
درخواست گزار نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ برسات کے موسم میں یوں درختوں کی کٹائی ایک غیر قانونی عمل ہے درخت کے کاٹنے پر ہزار درخت لگانے کا جرمانہ عائد کیا جائے تاکہ آئندہ ماحول کو تباہ وبرباد کرنے کی کوئی جسارت نہ کر سکے ۔