راولپنڈی(ٹی این ایس) راولپنڈی پولیس کی قمار بازوں کے خلاف کاروائی، 07ملزمان گرفتار

 
0
160

راولپنڈی ( ) راولپنڈی پولیس کی قمار بازوں کے خلاف کاروائی، 07ملزمان گرفتار، داؤ پر لگی رقم24ہزارروپے، 06موبائل فونز،مختلف نمبر وں کی پرچیاں، رجسٹر اورتاش کے پتے برآمد۔تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تاس پر جواء کھیلنے والے 06قمار بازوں کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان میں راحیل، جاوید،عدنان، وسیم، ذیشان اور شہزاد شامل ہیں، ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 12ہزار 500روپے، 06موبائل فونز اورتاش کے پتے برآمد ہوئے،صدر واہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پرچی جواء کھیلنے والے ملزم عثمان کو گرفتارکرلیا، ملزم سے 11ہزار 500روپے،مختلف نمبروں کی پرچیاں اوررجسٹر برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ قمار بازی دیگر معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے، ایسے جرائم میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔