راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)
راجہ ادریس لنگڑیال کے مطابق صیع الصبح بروز اتوار 19/11/2023 پٹرولنگ پولیس کے جوان فرض شناسی اور پوری ایمانداری و خلوص نیت سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتے ہوئے۔ چوکی انچارج سب انسپکٹر محمد علی خان نے بتایا کہ SI محمد سیاب اعوان کی زیرنگرانی اسسٹنٹ سب انسپکٹر چوہدری اختر حسین اپنی ٹیم کے ہمراہ روٹین کی پٹرولنگ ڈیوٹی چکری روڈ پر تھے کہ انہیں ایک بچہ سکول یونیفارم (ٹریک سوٹ) میں چہرے پر پریشانی کے تاثرات لیئے مشکوک حالت میں نظر آیا جس سے مزید معلومات کرنے پر معلوم ہوا کہ بچہ حیدر علی ولد طارق محمود سکنہ ہری پور کیڈٹ کالج رتوال کا سٹوڈنٹ ہےاور وہاں سے بھاگ ایا ہے جوکہ پولیس پوسٹ قائد اعظم کالونی چکری روڈ سے تقریباً 100 کلومیٹر دور ہے۔ مذکورہ بچے کے گارڈین کاموبائل نمبر لے لر ان کو پوسٹ پر بلوایا گیا۔ بچے کومصالحتی کمیٹی کی موجودگی میں والد کے حوالے کیا گیا۔ گمشدہ بچہ ملنے پر بچے کے والد نے راولپنڈی پولیس کودعائیں دیئں۔