راولپنڈی(ٹی این ایس) سٹی پولیس کی اہم کاروائی،سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث چھینہ گینگ کا سرغنہ 03ساتھیوں سمیت گرفتار

 
0
90

راولپنڈی( )سٹی پولیس کی اہم کاروائی،سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث چھینہ گینگ کا سرغنہ 03ساتھیوں سمیت گرفتار، چھینی گئی رقم 01لاکھ روپے، 02موبائل فون اوراسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث چھینہ گینگ کے سرغنہ کو 03ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں نثار عرف چھینہ،اکبر علی،امجد خان اور رحمان خان شامل ہیں،ملزمان سے چھینی گئی رقم 01لاکھ روپے، 02موبائل فون اوراسلحہ برآمد ہوا، ایس پی راول فیصل سلیم نے ایس ایچ او سٹی اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرا رواقعی سزا دلوائی جائے گی، شہریوں کی جان ومال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،منظم اور متحرک گینگز کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جارہی ہے۔