راولپنڈی(ٹی این ایس) راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

 
0
81

راولپنڈی( )راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،لیڈی منشیات فروش سمیت09 ملزمان گرفتار،12کلو سے زائد چرس اور 50گرام ہیروئن برآمد۔تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے ملزم گل خان سے 05کلو500گرام چرس اور 50گرام ہیروئن،صدر واہ پولیس نے ملزمہ سعیدہ بی بی سے 01کلو460گرام چرس،واہ کینٹ پولیس نے ملزم محمد الطاف سے 01کلو500گرام چرس،ٹیکسلا پولیس نے ملزم ولی اللہ سے 01کلو200گرام چرس،بنی پولیس نے ملزم وحید سے 580گرام چرس،ملزم شمس سے 540گرام چرس،ملزم عمیر سے 520گرام چرس،ائیرپورٹ پولیس نے ملزم صداقت سے 560گرام چرس،ملزم نعیم سے 560گرام چرس برآمد کر کے ملزما ن کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کی رگوں میں زہر اتارنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے۔