راولپنڈی میں  جرائم کی واردات میں پیہم اضافہ، نئی واردات  میں  خیبر ٹی وی کے مینجر  بھی  ہتھے چڑھ گئے،تھانہ کینٹ کی حدود میں ڈاکو  ان  کا موبائل فون لے اڑے

 
0
742

راولپنڈی،ستمبر03(ٹی این ایس):راولپنڈی میں  جرائم کی واردات میں پیہم اضافہ ، تجارتی مراکز اور پوش علاقوں میں بھی راہزنی کی ورادتوں نے پولیس کی کارکردگی کا پول کھول دیا

اطلاعات  کے مطابق ایک نئی واردات  میں  خیبر ٹی وی کے مینجر  ہتھے چڑھ گئے۔تھانہ کینٹ کی حدود میں ڈاکو  ان  کا موبائل فون لے اڑے۔

منیجر خیبر ٹی وی کامران رضا جی پی او چوک صدر میں کھڑے کریم کا انتظار کررہے تھے کہ دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار  آئے اورچ ان  سے فون چھین کرفرار ہوگئے۔

مقدمہ کے اندارج کے لئے تحریری درخواست تھانہ کینٹ دے دی گئی۔